Breaking News
Home / پاکستان / آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر

آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حوالے سے ایک بُری خبر سامنے

آ گئی ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ضیاءالدین ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا ضیاءالدین ہسپتال میں طبعی معائنہ جاری ہے۔ سابق صدر کے معالجوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک آصف زرداری کو ہسپتال میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا ۔آصف زرداری کو تیز بخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کے رہنما مولانافضل الرحمان کو بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم اب جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا ۔

Share

About admin401

Check Also

اناللہ واناالیہ راجعون: اداکارہ حرامانی کے گھرصف ماتم بچھ گئی،نماز جنازہ کب ہوگی ،وقت کا اعلان کر دیا گیا

اناللہ واناالیہ راجعون: اداکارہ حرامانی کے گھرصف ماتم بچھ گئی ، نماز جنازہ کب ہوگی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com