Breaking News
Home / پاکستان / حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رہنماء سے شادی! بلاول بھٹو نے خاموشی توڑ دی، ٹک ٹاک سٹار کا دُلہا کون نکلا؟

حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رہنماء سے شادی! بلاول بھٹو نے خاموشی توڑ دی، ٹک ٹاک سٹار کا دُلہا کون نکلا؟

حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رہنماء سے شادی! بلاول بھٹو نے خاموشی توڑ دی، ٹک ٹاک سٹار کا دُلہا کون نکلا؟

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کے دعووں کو ’افواہ‘ قرار دے دیا۔ حریم شاہ نے 28 جون کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و وزیر سے ایک ہفتہ قبل شادی کرلی تھی۔ حریم شاہ نے اگرچہ شادی کی تصدیق کی تھی لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا، جس کی وجہ سے ان کے شوہر سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔ ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلیں کہ حریم شاہ نے میرپورخاص سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ سے شادی کرلی لیکن انہوں نے 28 جون کو ہی ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار کی شادی سے متعلق لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ اب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے بعد جب حریم شاہ سے شادی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذکورہ تمام باتیں دوسرے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش اور سازش ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com