Breaking News
Home / پاکستان / طویل علالت کے بعد انتقال ، جمعیت علمائے اسلام (ف) شدید غم سے نڈھال

طویل علالت کے بعد انتقال ، جمعیت علمائے اسلام (ف) شدید غم سے نڈھال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا

بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج ایک اہم ترین شخصیت کے بارے میں افسوس ناک خبر سامنے

آئی ہے۔ عالم دین،شیخ الحدیث اورجمعیت علمائے اسلام ف مانسہرہ کے سرپرست ولی کامل مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ،مولانا سید غلام نبی شاہ ہزاروں علماء کے استاد جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی انہیں اپنے بڑے بزرگوں میں

شمار کیا کرتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی معروف دینی شخصیت ،استاذ العلماء،شیخ الحدیث مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کےبعدخالق حقیقی سے جا ملے ،گذشتہ سال ان کے صاحبزادے

اور نائب مہتمم جامعہ عربیہ سراج العلوم جبوڑی مولانا شاہ عبد العزیز بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔مولانا سید غلام نبی شاہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اسلاف کی نشانی سمجھے

جاتے تھے اور دینی حلقوں میں انہیں ممتاز مقام حاصل تھا ،ملک کے طول و عرض میں ان کے ہزاروں شاگرد دین کی تبلیغ سے وابستہ ہیں ۔

Share

About admin401

Check Also

پیر سے کاروبار بند کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com