Breaking News
Home / انٹرنیشنل / آگے کیا ہونے والا ہے ، گرمی کا 90 سالہا ریکارڈ ٹوٹ گیا

آگے کیا ہونے والا ہے ، گرمی کا 90 سالہا ریکارڈ ٹوٹ گیا

آگے کیا ہونے والا ہے گرمی کو 90 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

دلی میں گرمی نے انگریز دور کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ آج دلی شہر میں جتنی گرمی پڑی اتنی پچھلے 90 برس میں کبھی نہیں پڑی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آج دلی کے علاقے صفدر جنگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.6 اور کم سے کم 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ گزشتہ 90 برس میں ریکارڈ ہونے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔اس سے قبل یکم جولائی 1931 کو دلی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی پڑی تھی۔ اس کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 جولائی 2012 کو 43.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یکم جولائی 2021 کو پڑنے والی گرمی نے 90 سالہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی ریاستوں بشمول پنجاب، ہریانہ، دلی ، شمالی راجستھان اور اتر پردیش میں اگلے دو روز تک ہیٹ ویو جاری رہے گی۔اس لئے عوام اپنے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں۔دوسری جانب کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کے دوران سینکڑوں اموات کی ملنے والی اطلاعات میں سے زیادہ تر اموات گرمی کے باعث ہونے کا شبہ ہے۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ہی صرف گذشتہ پانچ روز کے دوران 486 اموات ہوئی ہیں جو کہ اس عرصے کے دوران معمول سے 195 فیصد زیادہ شرح ہے۔خیال رہے کہ سرد ترین ملک کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39 سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com