Breaking News
Home / انٹرنیشنل / یا اللہ موت کی سختی سے محفوظ رکھنا ! دلیپ کمار کے انتقال کی وجہ اصل میں کیا بنی اور موت سے قبل جسم میں کیا تبدیلی آئی ؟

یا اللہ موت کی سختی سے محفوظ رکھنا ! دلیپ کمار کے انتقال کی وجہ اصل میں کیا بنی اور موت سے قبل جسم میں کیا تبدیلی آئی ؟

یا اللہ موت کی سختی سے محفوظ رکھنا ! دلیپ کمار کے انتقال کی وجہ اصل میں کیا بنی اور موت سے قبل جسم میں کیا تبدیلی آئی ؟

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بھارتی لیجنڈری اداکار یوسف خان کا فلمی اسکرین کے لیے نام دلیپ کمار تھا، وہ آج صبح 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں، دلیپ کمار کے مداح بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔ہر دلعزیز فنکار دلیپ کمار کو ’دی ٹریجیڈی کنگ‘ کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے، دلیپ کمار نے بھارتی فلم انڈسٹری میں تقریباً 50 برسوں پر محیط لمبے عرصے تک راج کیا ہے، اس دوران انہوں نے تقریباً 65 فلموں میں 62 فلم ڈائیریکٹرز کے ساتھ کام کیا۔دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944ء میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے کیا تھا جبکہ اُنہیں فلم انڈسٹری میں اصل پہچان 1960ءمیں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرنے پر ملی تھی۔دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔دلیپ کمار کو 8 بار فلم فیئر ایوارڈ سمیت انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، پدما بھوشن ایوارڈ اور کئی اعزازات سے نوزا گیا۔ دلیپ کمار کو1998ء میں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا تھا۔دلیپ کمار نے اپنے کیریئر کا سب سے پہلا ایوارڈ 1950ء کی دہائی میں اور سب سے آخری ایوارڈ 1982ء میں حا صل کیا جبکہ 1970 دلیپ کمار کے کیریئر کا وہ واحد سال تھا جس میں انہیں کوئی ایوارڈ نہیں ملا تھا۔

Share

About admin401

Check Also

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39 سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com