Home / انٹرنیشنل / عید الاضحی کب ہوگی؟ چاند نظر آیا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

عید الاضحی کب ہوگی؟ چاند نظر آیا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

عید الاضحی کب ہوگی؟ چاند نظر آیا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ، اس لئے پوری مملکت میں عید الاضحی 20 جولائی کو ہو گی ۔ سعوی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے جمعہ کی شام ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی مگر چاند نظر نہیں آیا ۔ سعودی عرب کے علاوہ دیگر عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن اور دیگر شامل ہیں میں بھی 20 جولائی کو عید الاضحی منائی جائے گی ۔ سعودی میڈیا کے مطابق ذی الحج کی پہلی تاریخ 11 جولائی کو ہوگی، 19 جولائی کو حج جبکہ 20 جولائی کو عید الاضحی ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج 1442 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو طلب کیا گیا ہے۔ مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو بعد نماز عصر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوگا۔ اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

Share

About admin401

Check Also

اپنے مسلمان مریضوں کیلئے کلمہ پڑھنے والی ہندو ڈاکٹر،جیسے ہی کلمہ ختم کیاتوکیاہوا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کے لیے ہندو ڈاکٹر کلمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com