Home / پاکستان / ملزمان نے ایسا کام کیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

ملزمان نے ایسا کام کیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد لڑکا لڑکی کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،

ملزمان نے ڈھائی گھنٹے ویڈیو بنائی، لاکھوں روپے لڑکا لڑکی سے وصول کئے ، مقامی عدالت نے ملزمان کا مزید چار روزجسمانی ریمانڈ منظور کرتے

ہوئے ہدایت کی کہ تفتیش میں ہر ملزم کا الگ الگ کردار واضح کیا جائے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے لڑکے، لڑکی تشد۔د کیس کے مرکزی ملزم

عثمان ابرار سمیت چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، سرکاری وکیل نے ملزمان کے سات روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عثمان سے دو موبائل فون اور ا۔سلحہ برآمد

کیا جا چکا، لڑکے لڑکی کے بیانات قلمبند کیے جا چکے، دونوں نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے لڑکی کو بر۔ہنہ کر کے اڑھائی گھنٹے کی و۔یڈیو بنائی مقدمے میں 375 اے سمیت نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ جج

نے پوچھا کہ ویڈیو کس نے اور کس طرح وائر۔ل کی، اس کا بھی سراغ لگایا جائے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ گیارہ لاکھ 25 ہزار

روپے بھ۔تہ لیا جو کہ برآمد کرنا ہے، تین موبائل فونز برآمد کرنے کے ساتھ دیگر ملزمان بھی گرفتار کرنے ہیں۔ وائرل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں۔ متاثرہ فریق کے وکیل نے استدعا کی کہ ویڈیو برآمدگی، لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں برآمد کرنا ہیں، ملزمان کا زیادہ سے زیادہ ریمانڈ دیا جائے۔ فاضل جج نے ریماکس دیئے کہ تفتیشی افسر ملزمان کے کردار کا تعین کرے، عدالت نے چاروں ملزمان کا چارروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com