اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس مرتبہ عید پر بادل خوب برسیں گے، عید الاضحیٰ سے قبل عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے شہریوں کو عید الاضحیٰ کے حوالے سے ٹھنڈے موسم کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات نے بتایا ہے۔
کہ عید کے تینوں روز بارش ہونے کا امکان ہے۔ قوی امکان ہے کہ 21 اور 22 جولائی کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون سیزن کے تحت اچھی بارشیں ہوں گی۔ ملک میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل
تقریباً ختم ہو چکا، 2 روز کے بعد بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو گا جو اگست کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔