پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ انتقال کر گئیں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر66 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئیں، انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن
سے نشر ہونے والے ڈراموں تنہائیاں،عروسہ اور آخری چٹان میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی۔ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر کا انتقال امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ ایک بوتیک چلاتی تھیں۔نجی ٹی وی کے مطابق
ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے ان کے خاندانی ذرائع سے معلوم ہو سکا ہے۔ مداحوں کی جانب سے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔