Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان مالامال ہوگیا ، اسلام آباد میں تیل کا کنواں دریافت

پاکستان مالامال ہوگیا ، اسلام آباد میں تیل کا کنواں دریافت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں پانی کیلئے کھدائی کے دوران مبینہ طور پر زمین سے تیل نکل آیا،درجن بھر رہائشیوں

نے کھدائی کر کے پائپ لگائے اور تیل نکال کر پمپ لگا کر بیچنا شروع کر دیا ،خریدنے والوں کے مطابق وہ تیل جلتا ہے یعنی پکانے کے

کام تو ضرور آتا ہے ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ گھروں میں قائم ایسے تمام عارضی پمپ سیل کر دئیے گئے ہیں اور تیل کے نمونے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھیج دئیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیکٹر

ایچ تیرہ میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں چند شہریوں کی جانب سے پانی کے لئے بورنگ کے دوران 450 فٹ کی گہرائی پر تیل نکلا تو مقامی افراد نے 12سے 14 مقامات پر بورنگ کر لی، ان افراد نے تیل نکال کر ڈرموں میں بھر رکھا تھا اور اسے بیچ بھی رہے تھے ،اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار عبداللہ خان کی سربراہی میں انتظامیہ کی ٹیم نے جمعرات کو کارروائی کر کے تمام ایسے کنویں سیل کر دئیے اور 2500 لٹرز کی کئی ٹینکیاں ضبط کر لیں، عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ نکلنے والے تیل کی بو مٹی کے تیل یا ڈیزل سے ملتی جلتی ہے ۔ تاہم وزرات پٹرولیم اور اوگرا کو نمونے بھیج دئیے گئے

ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس جگہ سے تیل نکلنے کی تین توجیہات ممکن ہیں، ایک تو قریب ہی کیرج فیکٹری ہے وہاں سے کوئی لیکیج زمین میں شامل ہو سکتی ہے ، دوسرا مقامی آبادی کے مطابق یہاں تقسیم سے قبل کوئی برطانوی آئل کمپنی کام کر رہی تھی اس کا ڈپو تھا شاید اس کا اثر زیر زمین ہو اور تیسرا وزرات پٹرولیم کے مطابق پورے پوٹھوہار کے علاقے میں تیل موجود ہے ہوسکتا ہے یہاں بھی تیل ہو تاہم وہ کمرشل استعمال کیلئے موزوں نہیں ہے ،ڈی سی اسلام آباد کے مطابق یہ کہانی ڈیڑھ دو ماہ سے چل رہی ہے ، پہلے

بھی تیل ہم نے ٹیسٹ کروایا تاہم متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کام کا نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ چھوٹی عید سے قبل بھی یہاں لوگوں نے ڈرم بھرنے شروع کر دئیے تھے مگر انتظامیہ نے اس جگہ پر ریت ڈلوا کر کمرہ بنوا دیا تھا،اے سی پوٹھوہار کے مطابق لوگوں نے یہاں موٹرز لگا کر باقاعدہ اپنے گھروں کو پٹرول پمپ کا درجہ دے رکھا تھا اور بجلی کے غیر قانونی کنکشنز بھی لگا رکھے تھے جنہیں گزشتہ روز کاٹ دیا گیا ہے ، موقع سے دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے اور دفعہ 144 لگا دی گئی ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بھی چھٹی ہو گئی

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بھی چھٹی ہو گئی وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com