Breaking News
Home / پاکستان / تجربہ کامیاب،نئی تاریخ رقم اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی خوشخبری سنا دی گئی

تجربہ کامیاب،نئی تاریخ رقم اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تب سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا تھا تاہم اب ایک بڑی خوش خبری

سامنے آ گئی ہے ۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے ملکی تاریخ میں پہلی بار اپنے ترسیلی نظام نیشنل پاور کنٹرول سنٹر(این پی سی سی) سے ریکارڈ 23633

میگاواٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی ہے ۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ گزشتہ سال 10 جون کو زیادہ سے زیادہ 18392 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی جبکہ اس سال 18.4 فیصد یعنی 5241 میگاواٹ زیادہ بجلی ٹرانسمٹ کی گئی جو بلا شبہ پاور سیکٹر میں مثبت گروتھ کی نشاندہی کرتی ہے ۔ ترجمان نے

مزید کہا کہ بجلی کی ترسیل کے دوران این ٹی ڈی سی کا پورا سسٹم ملک بھر میں مستحکم رہا ۔ بجلی کی کامیاب اور ریکارڈ ترسیل پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی وزیراعظم برائے توانائی تابش گوہر نے این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی ۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com