Breaking News
Home / پاکستان / آئندہ 36گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟الرٹ جاری ، شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

آئندہ 36گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟الرٹ جاری ، شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

آئندہ 36گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟الرٹ جاری ، شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث آئندہ چھتیس گھنٹوں میں دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ‏ہے۔ دریائے سندھ میں

درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 75 ہزار کیوسک

ہونے کا امکان ہے ۔ جبکہ دریائے کابل میں بھی درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے ۔ آئندہ 36 گھنٹے میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ کیوسک ہونے کا امکان ہے ۔ دریائے جہلم میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن

کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا اندیشہ ہے ۔ آئندہ 36 گھنٹوں میں مرالہ سے 4 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کا ریلا داخل ہو

سکتا ہے ۔ دریائے چناب پر خانکی کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ مقامی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com