پاکستان کی معروف اور انتہائی خوبصورت ماڈل انتقال کرگئی
فیشن ماڈل لارامدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق، لاہور سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل لارا مدھوال بالا کوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔
لارا کا اصل نام لاریب مدھوال تھا، ان کے دوستوں نے انسٹاگرام پرلارا کےانتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مغفرت کی
دعا کی۔ اسٹائل پروجیکٹس کے لئے مشہور 27 سالہ لارا نے متعدد برانڈز کیلئے فیشن شوٹس کے علاوہ اشتہارات بھی کیے۔
لارا کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پرخبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی سے بھرپور لڑکی تھیں۔ براہ مہربانی مغفرت کے لیے دعا کریں۔