اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وار بڑی تیزی سے جاری ہیں جب کہ اس میں اس وقت پاکستان
کا صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ شرح اموات صوبہ سندھ میں ریکارڈ کی گئی
ہیں ۔ پاکستان پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔قائم علی شاہ کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے حوالے سے ان کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ
کراچی کی عدالت میں پیش کی ہے۔سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ قائ علی شاہ علیل ہیں پیش نہیں ہو سکتے، لہٰذا انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سمجھ
نہیں آ رہی کہ شہباز شریف کی نظر میں بہتر حکمت عملی کیا ہوتی ہے۔لگ یہ رہا ہے کہ شہباز شریف سب کو بتانا یا دکھانا چاہ رہے ہیں کہ ان کا موقف شروع سے درست تھا جس کو نہ مانا گیا جو ن لیگ کو بھاری پڑا ہے۔ دراصل شہباز شریف تنقید نواز شریف کے بیانیہ پر کرر رہے ہیں یہ کہے بغیر کہ یہ کس کی
حکمت علی تھی۔سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی شروع سے رائے مفاہمتی سوچ رکھنے والی ہے وہ ہمیشہ ہی مزاحمت کے بیانیہ کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔شہباز شریف نے ہمیشہ مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے تاہم اس پر شہباز شریف سے اتفاق کرنا مشکل ہو گا کیونکہ مفاہمت کے عمل سے بھی لوگ باہر ہوئے ہیں جس کی مثال ق لیگ ہے جو 2008ء میں مفاہمت کے باوجود باہر ہو گئی اور اس کے علاوہ ایک اور مثال محمد خان جونیجو کی ہے جن کو جب وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹایا گیا تو انہوں نے کوئی احتجاج نہ کیا اور خاموشی سے مسلم لیگ جوائن کر لی۔