Home / صحت / بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہوجاتے ہیں ؟؟؟

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہوجاتے ہیں ؟؟؟

آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا رجحان عام ہے وقت کے ساتھ ساتھ بچے بھی وقت سے پہلے بالغ ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اکثر والدین تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ بچوں کے بالغ ہوتے ہی والدین کو ان کی شادی کی فکرپڑ جاتی ہے۔

بچے وقت سے پہلے کیوں جوان ہو جاتے ہیں یہ جاننے کے لئے ڈنمارک کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کئی ماہ تحقیق کی تو اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دور حاضر میں پچھلے زمانوں کی نسبت حقیقتاً بچے وقت سے پہلے بالغ ہو رہے ہیں۔ اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بچوں کے بالغ ہونے کی عمر میں ہر سال کمی ہو رہی ہے یعنی بچوں کے بالغ ہونے کی عمر اب ہر سال کم ہوتی جا رہی ہے اور بچے کم عمری میں بالغ ہوتے جا رہے ہیں۔ تاہم حالیہ تحقیقات میں بچوں کے جلد بالغ ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی ہے ڈنمارک کے سائنسدانوں اور ماہرین کی جانب سے کی گئی تشخیص اور لئے گئے جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بچے ہی جلد بالغ ہوتے ہیں جن کی مائیں جلد بالغ ہو جاتی ہیں یعنی بچوں کے جلد بالغ ہونے کا تعلق ماؤں کے جلد بالغ ہونے سے جا ملا ہے حاصل کئے گئے ڈیٹا سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین کے ہاں ایام خصوصی جلد ہوئے اُن کے بیٹے بھی جلد ہی بالغ ہوئے ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے ماہرین نے ڈنمارک کی سولہ ہزار خواتین اور اُن کے بچوں اور اُن کے بچوں کے بالغ ہونے کے اوقات کا جائزہ لیا جس پر معلوم ہوا ہے کہ جن بچوں کی مائیں جلد بالغ ہوجاتی ہیں اُن کے بچے بھی جلد بالغ ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ دور حاضر میں تبدیل ہوتی خوراکوں اور ملاوٹ شدہ غذاؤں کو بھی اس کی ایک وجہ قرار دیا جارہا ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

چائے اس درجہ حرارت سے زیادہ گرم ہو جائے تو پینے سے آپ کو کینسر بھی ہو سکتا ہے،سائنسدانوں نے خبردار کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چائے کسے پسند نہیں ،لیکن اکثر لوگ بہت گرم چائے پینا پسند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com