Home / پاکستان / تعلیمی ادارے دس محرم تک بند کرنے کا فیصلہ، بچوں کی موجیں لگ گئی

تعلیمی ادارے دس محرم تک بند کرنے کا فیصلہ، بچوں کی موجیں لگ گئی

تعلیمی ادارے دس محرم تک بند کرنے کا فیصلہ، بچوں کی موجیں لگ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) این سی اوسی اور حکومت سندھ کے مشترکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

کر دیا گیا ہے،داخلہ سندھ کے نئے حکمنامہ میں سندھ بھر میں آج سے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے،تمام مارکیٹس شاپنگ مالز صبح 6 بجے سے رات 8بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی،دودھ

ادویات پیٹرول پمپ ، سبزی گوشت کی دکانوں پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی جبکہ ہفتے میں دو دن جمعہ اور اتوار سیف ڈیز کے موقع پر کاروبار بند رہے گا،تعلیمی

ادارے 19 اگست تک بند رہیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت سندھ بھر میں رات 8 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جمعہ اور اتوار کو سیف ڈے کے طور پر منایا جائے گا اور

ہفتے میں دو روز کاروبار مکمل بند رہے گا۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر ڈائن ان ٹیبل سروس پر پابندی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ جبکہ آؤٹ ڈورڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی ویکسین لگوانے والے ڈیلیوری بوائے کو ڈیلیوری کی اجازت ہوگی اورکھلے مقامات پر 300افراد کیساتھ شادی کی تقریب رات 10بجے تک منعقد کی جاسکے گی۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام مزارات اور سینما ہال بند رہیں گے،کھیلوں کی سرگرمیاں مکمل طور پربند رہیں گی کراٹے،باکسنگ اور کبڈی جیسے کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔کراچی سمیت سندھ بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد ویکسین لگوانے والے لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی،پبلک ٹرانسپورٹ کا اسٹاف ویکسی نیٹڈ ہوگاریلوے کو 50فیصد مسافروں کیساتھ ٹرینیں چلانا ہونگی۔علاوہ ازیں دفاتر میں 50فیصد حاضری کیساتھ ملازمین کو کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ سندھ بھرمیں واٹر پارک ،سوئمنگ پول بند رہیں گے،پبلک پارکس ایس او پیز کیساتھ کھلے رہیں گے،پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگا اورویکسین لگوانے والے افراد کو ٹوارزم کی اجازت ہوگی،ڈومیسٹک فلائٹس میں کھانے پر پابندی ہوگی۔

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com