Home / پاکستان / شہری سفر پر نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

شہری سفر پر نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

شہری سفر پر نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

لاہور (نیوز ڈیسک) موٹروے پولیس نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے اہم شاہراہوں پر چلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس کے علاوہ تمام کمرشل گاڑیوں میں سے گیس سلنڈر ہٹانے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔ گاڑیوں میں سی این جی کیساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیس سلنڈر نہ اتارنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی موٹرویز کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ غیر قانونی اقدامات سے انسانی زندگیوں کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔

دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے پولیس سی این جی کا کاروبار بند نہیں کر سکتی، یہ غیر قانونی اقدام ہے۔ غیاث پراچہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی این جی پوری دنیا میں انتہائی محفوظ فیول ہے۔ پچھلے 25 سالوں میں پاکستان میں سی این جی کا ایک بھی سلنڈر نہیں پھٹا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کے گاڑیوں میں استعمال کو روکنے پر ناکامی پر ادارے سی این جی سیکٹر پر ایکشن لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے 9 مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com