Breaking News
Home / انٹرنیشنل / ایک اور مشہور بھارتی اداکارہ زندگی کی بازی ہار گئی ، بالی ووڈ میں سوگ

ایک اور مشہور بھارتی اداکارہ زندگی کی بازی ہار گئی ، بالی ووڈ میں سوگ

ایک اور بھارتی اداکارہ زندگی کی بازی ہار گئی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی ساؤتھ فلموں کی معروف اداکارہ شرنیا سسی شارو 10 سال تک برین ٹیومر سے لڑنے کے

بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔ بھارتی ساؤتھ فلموں کی نامور اداکارہ شرنیا سسی شارو نے 9 اگست کو ایک نجی ہسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ شرنیا گزشتہ 10 برس سے برین ٹیومر میں مبتلا تھیں اور محض 35 برس کی تھیں۔

میڈیا کے مطابق دوران علاج اداکارہ شرنیا کی 11 بڑی سرجریاں ہوئیں۔ چند ہفتوں قبل اداکارہ شرنیا کووڈ19 کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم کورونا

سے صحتیاب ہونے کے بعد نمونیا اور خون میں سوڈیم لیول کی کمی کے باعث انہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ جہاں گزشتہ روز انہوں جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کے ایک نجی ہسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

میڈیا میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دوران علاج انہوں نے مالی مشکلات کا سامنا کیا تاہم انڈسٹری کی بہت سی شخصیات ان کی مدد کے لیے آگے بھی آئیں۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی بریکنگ نیوز۔۔۔ وزیر خارجہ کا اچانک انتقال ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com