اگست کے آخر میں خطرناک بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی پاکستانی پہلے سے تیاری کر لیں ،کیا ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے
مطابق اگست کے آخری عشرے میں بارشیں ہوں گی۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اگست کے آخری عشرے میں سندھ
میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا مزید کہنا ہےکہ ہوا کاکم دباؤ 14سے 15اگست کے دوران خلیج بنگال میں بن سکتا ہے، کم دباؤ کے باعث مون سون ہواؤں کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔ رواں ہفتےبھی مون سون بارشیں جاری
رہیں گی۔گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش بھی متوقع ہے۔فیصل آباد اور گجرات کے علاقوں میں رواں ہفتے کم از کم 4 طاقتور گرج چمک کے طوفان کہیں کہیں متاثّر کر سکتے ہیں، جبکہ کم از کم 2 سے 3 گرج چمک کے طوفان قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاءالدّین، حافظ آباد، سیالکوٹ اور
نارووال کے علاقوں پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔موسم کا حال کے تجزئیے کے مطابق شمال مغربی پنجاب میں چند مقامات پر رواں ہفتے 80 سے 100 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ گرج چمک کے طوفان کیساتھ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوائیں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے شمال مغربی علاقوں میں تیز بارش کے امکانات زیادہ ہیں، جن میں پنڈی، چکوال، اٹک، میانوالی، بھکّر اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ متوقع موسمی سرگرمی کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔