Home / پاکستان / مریم نواز کے حوالے سے افسوسناک خبر، پوری ن لیگ سوگ میں ڈوب گئی

مریم نواز کے حوالے سے افسوسناک خبر، پوری ن لیگ سوگ میں ڈوب گئی

مریم نواز کے حوالے سے افسوسناک خبر، پوری ن لیگ سوگ میں ڈوب گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔ خاندانی ذرائع نے ان کی بیماری میں ابھی تک مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی علامات میں نمایاں کمی آئی تاہم کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز شریف گزشتہ ماہ سے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ مریم نواز کے بیماری میں مبتلا ہونے کی سب سے پہلے اطلاع مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دی تھی۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل تھی۔

میاں شہباز شریف نے بھی مریم نواز کی بیماری کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹی مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس ہے۔ اللہ تعالیٰ میری بیٹی سمیت تمام مریضوں کا صحت کاملہ عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفاظت میں رکھے

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com