Home / پاکستان / اناللہ واناالیہ راجعون نجی ہسپتال میں زیرعلاج ملک کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں، مداح غم سے نڈھال

اناللہ واناالیہ راجعون نجی ہسپتال میں زیرعلاج ملک کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں، مداح غم سے نڈھال

اناللہ واناالیہ راجعون نجی ہسپتال میں زیرعلاج ملک کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں، مداح غم سے نڈھال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شوبز کی دنیا سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے جب پاکستان کی سینئر

آرٹسٹ دردانہ بٹ انتقال کرگئیں ۔ 83 سالہ دردانہ بٹ پچھلے ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پٌر تھیں ۔ دردانہ بٹ کینسر کی مریضہ تھیں لیکن وہ

کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال لائیں گئیں ۔ جہاں پر ان کو طبعیت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر شفٹ کردیا گیا ۔ 83 سالہ دردرانہ بٹ 9 مئی 1938 کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ کنیئرڈ کالج لاہور سے

تعلیم حاصل کی اور بطور اداکارہ کیرئیر کا آغاز کیا ۔ پی ٹی وی کی مقبول سیریل ” ففٹی ففٹی ” ان کے لئے اداکاری کے میدان میں کئی

راہیں کھول گیا ۔ دردانہ بٹ کو بطور کامیڈی اداکارہ کے طورپر پہچان ملی ۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ڈرامہ سیریلز تنہائیاں ، آنگن ٹیڑھا، نوکر کے آگے چاکر میں کام کیا ۔ دردانہ بٹ نے کئی ڈرامہ سیریلز کے ساتھ پاکستان کی چھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

Share

About admin401

Check Also

بارشیں ہی بارشیں

بارشیں ہی بارشیں اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com