Home / پاکستان / افسوس ناک خبر ، سابق وفاقی وزیر انتقال کر گئے

افسوس ناک خبر ، سابق وفاقی وزیر انتقال کر گئے

افسوس ناک خبر ، سابق وفاقی وزیر انتقال کر گئے

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کوئٹہ کے معروف شخص حاجی عبداللہ جان کاسی کے فرزند تھے۔ ان کی تدفین کل صبح دس بجے کاسی قبرستان میں کی جائے گی اور فاتحہ خوانی انکی رہائش گاہ کاسی قلعے میں ہوگی۔

واضح رہے کہ عبد المالک کاسی معروف فزیشن بھی تھے، وہ 2013ء کی نگران حکومت میں وفاقی وزیر تھے، انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں جبکہ 2008ء کی نگران حکومت میں وزیر صحت کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی نے مرحوم نے درجات کی بلندی اور انکے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

جام کمال کا کہنا تھا کہ مرحوم کی ملک وصوبے کیلئےخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Share

About admin401

Check Also

انا اللہ و انا علیہ راجعون، سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر، پیپلزپارٹی سوگ میں ڈوب گئی

انا اللہ و انا علیہ راجعون، سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com