Home / پاکستان / 30تاریخ تک مہلت۔۔ سرکاری و پرائیویٹ ملازمین کیلئے ڈیڈ لائن ۔۔

30تاریخ تک مہلت۔۔ سرکاری و پرائیویٹ ملازمین کیلئے ڈیڈ لائن ۔۔

پرائیویٹ ملازمین کیلئے ڈیڈ لائن ۔۔ ایسا حکم کہ جاری کہ عوام رو پڑیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا

فیصلہ کرلیا ، ایف بی آر نے 30 ستمبر تک ملازمین اور افسروں کو گوشوارے جمع کرانے کا پابند بنانے کیلئے گورنر ہاؤس ، ایوان وزیراعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو

خط لکھ دیئے۔ میڈیا ذرائع کےمطابق سالانہ 6 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لینے والے پرائیویٹ اور سرکاری تنخواہ دار ملازمین گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں ، جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل ٹیکس آفس کی جانب سے سال 2021ء کے انکم ٹیکس

گوشوارے جمع کرانے کیلئے یاد دہانی مہم شروع کی ہے ، اس حوالے سے چیف کمشنر آرٹی او احمد شجاع خان نے 2 کمشنرز کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس کی طرف سے تمام صوبائی سیکرٹریز ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی ، سی ای او ریلویز سمیت تمام اہم اداروں کے سربراہان کو خط لکھے

گئے ہیں ، اس کے علاوہ تمام بڑے سرکاری اداروں اور ہسپتالوں میں کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com