افسوس ناک خبر ، نامور اداکارہ انتقال کر گئیں
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ نلینائی چترا ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئی ہیں، آنجہانی کی عمر 56 سال تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ نلینائی چترا کو جب دل کا دورہ پڑا اس وقت وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر ہی موجود تھیں، یہ دورہ اس قدر شدید تھا کہ ان کی فیملی کو طبی مدد بلوانے کا موقع ہی نہ ملا۔
بھارتی فلم انڈسٹری سے جڑی شخصیات نے نلینائی چترا کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا کیا ہے۔
خیال رہے کہ نلینائی چترا نے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا۔ وہ 1975ء میں فلموں میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔
اس فلم میں ان کے مدمقابل مشہور اداکار کمل ہاسن تھے۔ تامل فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز والی نلینائی چترا نے اس کے بعد دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔