یا اللہ سب کو ایسی موت دے، پاکستان کی اہم ترین شخصیت سجدے کی حالت میں انتقال کر گئی، انا للہ و انا الیہ راجعون
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موت کا ذائقہ تو ہر کسی نے چکھنا ہے لیکن یا اللہ سب کو ایسی ہی موت دے، پاکستان کی شخصیت
سجدے کی حالت میں انتقال کر گئی۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مسجد کے پیش امام نماز جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں
انتقال کر گئے۔ ترجمان جامعہ اشرفیہ مجیب الرحمان انقلابی کے مطابق ڈیفنس ایکس بلاک کی مسجد کے خطیب عمر ابراہیم خطبہ جمعہ سےقبل سجدے کی حالت میں وفات پا گئے۔ مولانا عمر ابراہیم سنتوں
کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سجدے کی حالت میں چلے گئے اور کافی دیر نہیں اٹھے تو نمازیوں کوتشویش ہوئی جب انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ دوسری جانب
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملازمت کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے اور وزیراعظم سجھتے ہیں کہ ان
کا ویژن تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے۔موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت24 اگست کو ختم ہو رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور 92 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں عمران خان کے ساتھ شامل رمیز راجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور بحیثیت کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔