Breaking News
Home / پاکستان / موجاں ہی موجاں۔۔ پٹرول فی لیٹر کتنے روپے سستا ہونےوالاہے؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

موجاں ہی موجاں۔۔ پٹرول فی لیٹر کتنے روپے سستا ہونےوالاہے؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

موجاں ہی موجاں۔۔ پٹرول فی لیٹر کتنے روپے سستا ہونےوالاہے؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا ڈیلٹا ویرینٹ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں، خام تیل کی قیمت میں

ایک ڈالر فی بیرل کمی ہوگئی، خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں یکم ستمبر سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا مزید

نہ بڑھنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت

میں ایک ڈالر فی بیرل کمی ہوگئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ اور ڈالر مہنگا ہونے پر ہوئی ہے۔یاد رہے 15اگست کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا، جس کے تحت حکومت نے پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمیتں نہیں بڑھائی گئیں جبکہ

مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے مقرر ہوئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 85 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کی فروخت بڑھنے سے پٹرول کی کھپت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول کی کھپت 5فیصد اضافے سے 8لاکھ 14ہزار ٹن رہی ،جولائی میں پٹرول کی کھپت کسی بھی مہینے میں اب تک ریکارڈ کی جانب والی بڑی مقدار ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت جولائی میں0.25 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 23 ہزار ٹن رہی ،فرنس آئل کی کھپت 7فیصد اضافے سے 3لاکھ 74 ہزار ٹن رہی، ہائی اوکٹین کی کھپت 5 فیصد بڑھ کر11ہزار739ٹن ریکارڈ کی گئی ۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com