Home / پاکستان / تعلیم تو گئی۔۔پاکستان میں سکولز ۔ پارکس اور ریسٹورنٹ ایک بار پھر بند کرنے کافیصلہ۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا، آج کی بری خبر

تعلیم تو گئی۔۔پاکستان میں سکولز ۔ پارکس اور ریسٹورنٹ ایک بار پھر بند کرنے کافیصلہ۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا، آج کی بری خبر

تعلیم تو گئی۔۔پاکستان میں سکولز ۔ پارکس اور ریسٹورنٹ ایک بار پھر بند کرنے کافیصلہ۔۔ حکومت نے اعلان کردیا، آج کی بری خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا تو ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ، اسکول، تفریحی پارکس اور

سینما دوبارہ بند کر دیئے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 5 فیصد سے کووڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک

صورت حال ہوگی ۔ کورونا کے مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے ، سکولز کھول دئے گئے ہیں ،لیکن ایس اوپیز پرعمل نہ ہوا تو سکول

دوبارہ بند کرا دئیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں کرونا کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظر سکول بند ہونگے یا کھلے رہیں گے اس کا فیصلہ کرونا کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم

اجلاس طلب کیا گیا ہے کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کرینگے ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کرونا ایس اوپیز بارے تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ وزارت تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے مختلف آپشنز پر غور بھی کیا جائیگا ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا۔ جنہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہائوس کو بھجوا دیا ۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تووزیراعظم نے ان سے استعفیٰ طلب کیا جو وزیراعظم آفس کوبھجوادیا گیا۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 3سالہ دور میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے ہٹائے جانے و الے یہ چوتھے چیئرمین ہیں، ان کی جگہ جلد نئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی تعیناتی کاامکان ہے اس کیلیے مختلف نام زیر غور ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com