Breaking News
Home / پاکستان / اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ راجعون

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ راجعون

پاکستانی ایکٹریس زباب رانا کے والد انتقال کر گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی مشہور ایکٹریس زباب رانا کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے والد موذی وبا کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔

اداکار فیضان خواجہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے زباب رانا کے والد کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

فیضان خواجہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زباب رانا کے والد گرامی جو کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ان کا قضائے الہیٰ سے انتقال ہو گیا ہے، زباب رانا میری دوست ہیں جو اپنے والد کے انتقال کی وجہ سے انتہائی تکلیف میں ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ دعا کریں کہ اللہ زباب کو ہمت اور صبر دے۔

دوسری جانب زباب رانا کی ٹیم نے بھی خصوصی پیغام کے ذریعے بتایا ہے کہ ایکٹریس کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com