Home / انٹرنیشنل / بریکنگ نیوز، اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا

بریکنگ نیوز، اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا

بریکنگ نیوز، اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کا ہمسایہ ملک انڈیا یتیم ہو گیا کورونا کے باعث اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا کورونا نے دنیا بھر کی طرح

انڈیا میں بھی خاصا جانی و مالی نقصان کیا ہے اور اس کورونا وائرس کی وجہ سے اب بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انڈیا میں ماضی کی ایک نامور صحافی جو بالی وڈ اور ہالی وڈ کی نامور شخصیات کے ساتھ اٹھتی بیٹھتی تھیں ان کا لندن کے ایک کیئر ہوم میں کووڈ 19 سے انتقال ہو گیا ہے۔گلشن ایونگ کی

عمر 92 برس تھی اور ان کا لندن کے علاقے رچمنڈ کے ایک کیئر ہوم میں انتقال ہوا ہے۔بی بی سی سے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی بیٹی انجلی ایونگ نے کہا ’جب انھوں نے آخری سانس لی تو میں ان کے پاس تھی۔ عمر رسیدہ ہونے کے باوجود

ان کو پہلے سے کوئی اور بیماری لاحق نہیں تھی۔‘گلشن ایونگ نے 1966 سے 1989 تک انڈیا کے دو مشہور میگیزین ’ایوز ویکلی‘ اور فلم رسالہ ’سٹار اینڈ سٹائل‘ کی مدیر کے طور پر کام کیا اور وہ اپنے آپ میں ایک معروف شخصیت یا

سیلیبریٹی تھیں۔نوبل انعام یافتہ ادیب وی ایس نائپول نے اپنی کتاب ’انڈیا: اے ملین میوٹنیز نوو‘ میں گلشن ایونگ کو ’انڈیا کی مقبول ترین مدیر‘ بتایا ہے۔گلشن ایونگ کے نامیہ ریکارڈ درج ہے کہ وہ انڈیا کی واحد ایسی صحافی ہیں جنھیں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے سب سے طویل دورانیے کا انٹرویو دیا تھا۔’ایوز ویکلی‘ نامی میگزین کی مدیر ہوتے ہوئے انھوں نے بہت سے نوجوان صحافیوں کو تربیت دی اور جیسے جیسے 1970 کی دہائی میں انڈیا میں ’فیمنسٹ موومنٹ‘ حقوق نسواں سے متعلق مہم پروان چڑھی انھوں نے بدلتے وقت کے حساب سے میگزین کو چلانے کی ذمہ داری سنبھالے رکھی.سٹار اینڈ سٹائل فلمی میگزین کی مدیر کے طور پر ان کی بالی وڈ اور ہالی وڈ کی عظیم شخصیات اور نامور سٹارز سے دوستی تھی۔ ان کے بارے میں لکھتی تھیں اور ان کے ساتھ پارٹیاں کرتی تھیں۔

Share

About admin401

Check Also

بیٹے کی گرفتاری کا دکھ برداشت نہ کرسکے۔۔ شاہ رخ خان کے حوالے سے افسوسناک خبر، پورا بالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا

بیٹے کی گرفتاری کا دکھ برداشت نہ کرسکے۔۔ شاہ رخ خان کے حوالے سے افسوسناک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com