Home / پاکستان / ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔ تاریخی نقصان۔۔۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پورے ملک میں سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کااعلان

ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔ تاریخی نقصان۔۔۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پورے ملک میں سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کااعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔ تاریخی نقصان۔۔۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پورے ملک میں سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کااعلان ۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ

میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، انہوں نے ساری عمر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کی۔ان کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی نے قاب، ض بھارتی

انتظامیہ کی ق، ی، دو، بند کی ا، ذی، ت، یں برداشت کیں اورپرعزم رہے، ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم ان کے الفاظ ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیراعظم نے سید علی گیلانی

کے انتقال پر ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے سابق سینیٹر محمد حمزہ کو انکے علاقے گوجرہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ بلند بانگ لہجے کے مالک، شعلہ بیان مقرر اور قومی اسمبلی

میں اپنے خطاب سے تہلکہ برپا کردینے والے سابق پارلیمینٹرین محمد حمزہ کی وفات کی خبر کو پاکستانی میڈیا نے کہیں جگہ نہیں دی تاہم اپنی مادر علمی یعنی ایس سی ڈی گورنمنٹ کالج لدھیانہ سے محبت کے باعث ان کی موت کی خبر انڈین میڈیا میں نمایاں کوریج دی گئی ہے ۔ محمد حمزہ مارچ 2012 تا مارچ 2018 سینٹیررہے جبکہ 1985 تا 1999 وہ قومی اسمبلی کے رکن رہے اس سے قبل 1962 تا 1969 وہ مغربی پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے۔ 1929 میں لدھیانہ بھارت میں پیدا ہونے والے حمزہ صاحب ایک عظیم انسان تھے۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com