Breaking News
Home / انٹرنیشنل / بھارت کے معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،کروڑوں بھارتی افسردہ

بھارت کے معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،کروڑوں بھارتی افسردہ

بھارت کے معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،کروڑوں بھارتی افسردہ

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار سدھارتھ شُکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں نجی اسپتال کی انتظامیہ نے اداکار سدھارتھ کی موت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سدھارتھ شکلا نے سونے سے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اور اس کے بعد وہ جاگے ہی نہیں۔

بعد ازاں اسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد ان کی لاش گھر والوں کے حوالے کردی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا کو آج صبح دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری ہے اور ان کے چاہنے والوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکار بھی صدمے میں ہیں۔

واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے بالیکا ودھو ، دل سے دل تک ، رئیلیٹی شو بگ باس ، خطروں کے کھلاڑی اور جھلک دکھلا جا 6 میں نظر آئے تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔

Share

About admin401

Check Also

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں

افسوسناک خبر، معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39 سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com