اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہ کہانی کراچی میں صبا سیمنا کے قریب واقع ایک قبرستان کی ہے جس میں ایک لڑکے کی قبر خود بخود بن گئی نمائندہ
خصوصی کی رپورٹ کے مطابق یہ جوان انتہائی شریف النفس تھا کسی کے ساتھ بد تمیزی لڑا ئی جھگڑ ا تک نہیں کیا ۔
پانچ وقت کا نمازی تھا اور والدین کا انتہائی فرمان بردار تھا کبھی کسی نے اس کی شکاہت نہیں کی والدین کی فرمانبرداری میں اللہ نے نہایت اچھا اجر اور نافرمانی پر بد ترین سزا رکھی ہے۔ ایسا ہی
ایک واقعہ نیو کراچی صبا سینما کے قریب واقع قبرستان میں پیش آیا جب والدین کے ایک فرمانبردار بیٹا فوت ہو گیا تو اس کی تجہیز و تکفین کے دوران ایسے واقعات پیش آئے جس نے وہاں موجود لوگوں پر رقت طاری کر دی۔ قبرستان کے ایک خدمات
گار عبدالقیوم نے بتایا کہ یہ لڑکا جب فوت ہوا تو اس کی قبر بنانے لگے اس وقت محلے کے لوگوں کے ساتھ مولوی صاحب بھی تھے۔ جب قبر بنائی جانے لگی تو سب نے دیکھا کہ قبر سے مٹی
خود بخود باہر نکل رہی ہے ۔ اس پر مولوی صاحب نے کہا کہ جلدی کرو اس لڑکے سے ملاقات میں قبر بھی خوش ہے ۔ کہتے ہیں کہ ہم نے وہ قبر کچھ منٹ میں ہی تیار کر دی کیونکہ قبر سے مٹی خود نکل رہی تھی ۔ جب اس لڑکے کو دفن کیا گیا تو اس کی قبر سے کئی دن تک خوشبو آتی رہی ۔ اللہ ہم سب کو نیک بنائے اور بھلائی کے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔