Breaking News
Home / پاکستان / چنگ چی میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہونے والے نوجوان گرفتار

چنگ چی میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہونے والے نوجوان گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی

کر رہے ہیں اور اسی دوران چنگ چی رکشہ میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبر دستی بو سہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی

ہکا بکا رہ جاتی ہے تفصیلات کے مطابق چنگ چی رکشے میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ نا ز یبا حر کت کر کے فرار ہونے والے نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ رکشہ میں سوار خاتون کا بوسہ  کرنے

والا او با ش نوجوان کو گرفتارکر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کے ساتھ  غلط حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طارق کی یوم آزادی کے موقع پر رکشہ میں سفر کرنے

والی خواتین کے ساتھ نا زیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے مطابق ملزم طارق خان موٹرسائیکل پر رکشہ سوار خواتین کا پیچھا کرتا رہا۔ حکام نے رکشہ

میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کاخاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھیج دیا گیا تھا۔گلشن راوی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو مزید

تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔  ⁠خیال رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں بھی منچلوں نے ایک خاتون سے بد تمیز ی کی،کپڑے پھا ڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی گردش کرتی مختلف ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پراس واقعہ کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com