Breaking News
Home / پاکستان / افسوسناک خبر، پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی انتقال کر گئے

افسوسناک خبر، پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی انتقال کر گئے

افسوسناک خبر، پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی انتقال کر گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اولمپیئن جہانگیر بٹ انتقال کرگئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ترجمان کے مطابق 78 سالہ اولمپیئن جہانگیر بٹ نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں پاکستان

کا پرچم بلند کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اولمپیئن جہانگیر بٹ نے پاکستان کی جانب سے 2 اولمپکس میں حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق 1968 میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جبکہ 1972 میونخ اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا۔ سابق اولمپیئن جہانگیر بٹ نے 1966 ایشین گیمز بینکاک میں پاکستان کے لئے

سلور میڈل اور 1970 میں بینکاک میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا۔ جہانگیر بٹ مرحوم اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں محکمہ پاکستان کسٹمز کے ساتھ منسلک رہے اور بطور سپرنٹنڈنٹ کسٹمز ریٹائر ہوئے۔

اولمپیئن جہانگیربٹ کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com