Breaking News
Home / پاکستان / افسوسناک خبر،جے یو آئی ف سوگ میں ڈوب گئی، ملک کی اہم سیاسی شخصیت انتقال کر گئی

افسوسناک خبر،جے یو آئی ف سوگ میں ڈوب گئی، ملک کی اہم سیاسی شخصیت انتقال کر گئی

افسوسناک خبر، ملک کی اہم سیاسی شخصیت انتقال کر گئی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مولوی امیر زمان 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنماء مولوی امیر زمان 1952ء میں لورالائی میں پیدا ہوئے، انہوں نے سیاسی سفر کا آغاز جمعیت علماء اسلام (ف) کے

ٹکٹ سے 2002ء میں قومی اسمبلی کے انتخابات سے کیا لیکن ناکام رہے، جس کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

وہ 2013ء میں این اے 263 لورالائی سے 5 سال کیلئے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 2017ء میں ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ بھی بنے اور پوسٹل سروسز کی وزارت کا قلمدان سنبھالا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مولوی امیر زمان آج (منگل کو) مختصر علالت کے بعد لورالائی میں انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے مولانا امیر زمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بلوچستان اسمبلی میں مولانا امیر زمان کیلئے دعائے مغفرت اور روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com