Home / پاکستان / انااللہ و انا علیہ راجعون ، فیصل واڈا کے حوالے سے افسوسناک خبر

انااللہ و انا علیہ راجعون ، فیصل واڈا کے حوالے سے افسوسناک خبر

انااللہ و انا علیہ راجعون ، فیصل واڈا کے حوالے سے افسوسناک خبر

کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ وزیراعظم عمران خان

سمیت اہم شخصیات نے فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا کہ میری والدہ آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں ہیں، وہ کچھ دنوں سے کومہ میں تھیں۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازِ جنازہ جمعرات مورخہ 9 ستمبر بعد نمازِ ظہر 1 بجے عائشہ مسجد خیابانِ ڈی ایچ اے فیز 7 میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان فیصل واوڈا کو ٹیلی فون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com