Home / پاکستان / پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار انتقال کر گئے

پشاور(نیوز ڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ہیں۔

ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں انزرگی، نزد بابوزئی انٹرچینج، سوات ایکسپریس وے پر بروز جمعہ بوقت دن 11 بجے ادا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت ہمدردی کی ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رحیم اللہ یوسفزئی صحافت کے شعبے میں ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، ان کی وفات سے صوبے کی صحافتی میدان میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافت کے شعبے میں آپ کی گرانقدر خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم ایک منجھے ہوئے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی نفیس اور شریف النفس انسان تھے

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com