Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / سورج کی موت کب ہو گی جو کائنات کے خاتمے کا سبب بنے گی؟ نئی تحقیق کے بعد ماہرین کی پیش گوئی

سورج کی موت کب ہو گی جو کائنات کے خاتمے کا سبب بنے گی؟ نئی تحقیق کے بعد ماہرین کی پیش گوئی

سورج کی موت کب ہو گی جو کائنات کے خاتمے کا سبب بنے گی؟ نئی تحقیق کے بعد ماہرین کی پیش گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سورج کی موت کب ہو گی جو بالآخر اس کائنات کے خاتمے کا سبب بنے گی؟ اس سوال پر بہت سائنسی بحث ہوتی آ رہی

ہے اور اب ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے اس حوالے سے حیران کن پیش گوئی کر دی ہے۔ دی سن کے مطابق نیچر ایسٹرانومی نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں

ماہرین نے بتایا ہے ۔ کہ ہمارے سورج کی موت آج سے 10ارب سال بعد ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ستارے موت کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔ یہ عمل کچھ یوں وقوع پذیر ہوتا ہے کہ جب ستارے اپنا

تمام ہائیڈروجنی ایندھن استعمال کر لیتے ہیں تو ان کی موت ہو جاتی ہے۔ اس وقت تک ستارے اپنا حجم بڑھاتے چلے جاتے ہیں اور بہت بڑے سائز کے ہو جاتے ہیں۔ اس حالت کو ’ریڈ جائنٹ کہا

جاتا ہے۔ سورج اگلے 5ارب سال میں ریڈ جائنٹ کے مرحلے میں پہنچے گا۔وہ اس قدر اپنا حجم پھیلائے گا کہ مریخ اور زمین کو نگل جائے گا۔ اگر اس مرحلے سے قبل انسان نے زمین اور مریخ کے علاوہ دور کسی سیارے پر رہائش اختیار نہ کی تو سورج کی موت سے لگ بھگ 5ارب سال قبل اس دنیا سے انسانوں

کا خاتمہ ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق چونکہ سورج ہر ایک ارب سال میں 10فیصد زیادہ روشن ہو رہا ہے اور اس کا پھیلاﺅ اتنا ہی بڑھ رہا ہے لہٰذا اگلے ایک ارب سال میں سورج جتنازیادہ روشن ہو جائے گا اور اس کے حجم میں جتنا پھیلاﺅ آ جائے گا، اس سے ہماری زمین پر سمندر اور پانی کے دیگر ذخیروں کا پانی سوکھ جائے گا اور یہاں سے زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔چنانچہ اس لحاظ سے انسانوں کے پاس صرف محض 1ارب سال کا وقت رہ گیا ہے۔اس سے قبل انہیں کسی اور محفوظ سیارے پر جا بسیرا کرنا ہو گا۔

Share

About admin401

Check Also

امریکی ڈاکٹر کے قبول اسلام کا حیران کن واقعہ

قبول اسلام کا یہ واقعہ حیرت انگیز بھی ہے اور سبق آموز بھی۔ حیرت انگیز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com