Home / پاکستان / دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی

وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس ہوا جہاں کورونا کی صورت حال، نئے تعلیمی سال کا آغاز، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے سال میں دو امتحانات، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں یکساں قومی نصاب کے نفاذ اور پروموشن پالیسی پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں فیصلہ ہو ا کہ لازمی مضامین کے نمبر اختیاری مضامین کے اوسط نمبروں پر دئے جائیں گے تاہم جو طلبہ

فیل ہوں گے انہیں 33فیصد نمبر دیے جائیں گے تا کہ ان کے نمبروں سے اوسط نکالی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے اور اگلا تعلیمی سال 22 اگست سے شروع ہوگا۔ او اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ جامعات امتحانات کے لیے اپنا ٹائم ٹیبل خود بنائیں گی۔ وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ تمام کلاسز کا نصاب اپریل اور مئی تک مکمل کرنے کے امر کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ منتخب نصاب کے بجائے مکمل نصاب سے امتحانات لیے جائیں

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com