Breaking News
Home / پاکستان / بڑی خبر:18ستمبر کے بعد طوفانی بارشیں۔۔۔پاکستان میں مون سون کاسلسلہ کتنا طویل ہونےوالاہے؟عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھار خبر

بڑی خبر:18ستمبر کے بعد طوفانی بارشیں۔۔۔پاکستان میں مون سون کاسلسلہ کتنا طویل ہونےوالاہے؟عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھار خبر

بڑی خبر:18ستمبر کے بعد طوفانی بارشیں۔۔۔پاکستان میں مون سون کاسلسلہ کتنا طویل ہونےوالاہے؟عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)18ستمبر کے بعد طوفانی بارشیں۔۔۔پاکستان میں مون سون کا سلسلہ کتنا طویل ہونےوالا ہے؟عوام کے لئے ٹھنڈی ٹھار خبر،

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ اسی طرح 18 ستمبر کے بعد

بارشوں کا امکان ہے۔ سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک

جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی

بارشیں ہوسکتی ہیں ۔سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال

مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔جیسن نکولس کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباو شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے ۔بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دبائو اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ یہ راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com