Home / پاکستان / قطری شخصیت ‘بہت جلد ’شریف خاندان ‘ کا حصہ بننے کو تیار، پوری قوم کو حیرت انگیز سرپرائز دے دیا گیا

قطری شخصیت ‘بہت جلد ’شریف خاندان ‘ کا حصہ بننے کو تیار، پوری قوم کو حیرت انگیز سرپرائز دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے

صاحبزادے حسین نواز کے بارے میں پتہ کیا جائےوہ کہاں ہیں،حسین نواز برطانیہ سے کن کن ممالک میں گئے اور کن لوگوں سے ان کی ملاقات ہوئی۔اس کے علاوہ یہ بھی پتہ کیا جائے کہ جن لوگوں

سے ملاقات ہوئی ہے وہاں پر کیا مطالبات کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات ذہن میں رکھی جائے نواز شریف کو لے جانے والا جہاز قطر کا تھا۔پاکستان میں اہم ترین عہدے پر رہنے والی ایک

شخصیت نے قطری شخصیت سے ملاقات کی تھی،کچھ عرصہ بعد ان کا شریف خاندان سے قریبی رشتہ بھی ہو سکتا ہے۔اور دونوں کی دوستی رشتہ دار میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ اس

سے قبل سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر بھجوانے میں احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔وہ نواز شریف کے لیے قطر میں بیٹھ کر مکمل انتظامات کرتے ر ہے۔ سیف الرحمن اور نواز شریف ویسے تو پرانے دوست ہیں تاہم وہ رشتہ دار بھی بن گئے ہیں ۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com