Breaking News
Home / انٹرنیشنل / رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال صبح تک کسی کو پتہ بھی نہ چلا؟سب کو رولا دیا

رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال صبح تک کسی کو پتہ بھی نہ چلا؟سب کو رولا دیا

رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال صبح تک کسی کو پتہ بھی نہ چلا؟سب کو رولا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار جیکی شیروف ٹیلی ویژن شو کے دوران امیتابھ بچن کے سامنے رو پڑے جبکہ انہیں دیکھتے ہوئے امیتابھ اور ساتھ بیٹھے

دوست سنیل شیٹی بھی آبدیدہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 13 کے دوران جیکی شیروف سے متعلق پہلے سے ریکارڈ شدہ

سین چلایا گیا۔جس میں سنیل شیٹی نے جیکی شیروف کی والدہ کی موت کی کہانی بیان کی۔ سنیل شیٹی کہتے ہیں کہ “ایک مرتبہ دادا (جیکی شیروف) کہتے تھے کہ ایک کمرے کے گھر میں رہتے تھے تو جب ماں

کھانستی تھی تو پتہ چل جاتا تھا، تاہم جب بڑے گھر میں گئے تو والدہ کا علیحدہ کمرہ تھا، وہ رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں اور پتہ ہی نہیں چلا۔”اس دوران جیکی شیروف نے سنیل شیٹی کے سر پر بوسہ دیا اور آبدیدہ امیتابھ بچن نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں بہت کم

ملتی ہے ایسی دوستی۔ دوسری جانب پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئر فنکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق، اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے،جن کا بتانا ہے کہ اداکار کا انتقال امریکا میں ہوا۔اہل خانہ ذرائع کے مطابق، طلعت اقبال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں زیر علاج تھے، بتایا جارہا تھا کہ طلعت اقبال بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پرتھے ۔اس حوالے سے طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ان کے والد کو کورونا نہیں ہوا بلکہ طلعت اقبال کچھ دوائیاں لے رہے تھے تو اس دوران ان کی سانس کی نالی میں گولی پھنس گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹی بہن کا دو ہفتے قبل انتقال ہوا تھا، چھوٹی بہن کے انتقال کے بعد والد صاحب کی بھی طبیعت خراب ہوگئی، والد 10 دن سےزیرعلاج تھے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی بریکنگ نیوز۔۔۔ وزیر خارجہ کا اچانک انتقال ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com