Home / پاکستان / انالله وانا اليه راجعون۔۔پورا ملک افسردہ پاکستان کے ایک اور سنیئر ترین اداکار انتقال کر گئے

انالله وانا اليه راجعون۔۔پورا ملک افسردہ پاکستان کے ایک اور سنیئر ترین اداکار انتقال کر گئے

انالله وانا اليه راجعون۔۔پورا ملک افسردہ پاکستان کے ایک اور سنیئر ترین اداکار انتقال کر گئے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئر فنکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق، اداکار طلعت اقبال کے

انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے،جن کا بتانا ہے کہ اداکار کا انتقال امریکا میں ہوا۔اہل خانہ ذرائع

کے مطابق، طلعت اقبال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں زیر علاج تھے، بتایا جارہا تھا کہ طلعت اقبال بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پرتھے ۔اس حوالے سے طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

ان کے والد کو کورونا نہیں ہوا بلکہ طلعت اقبال کچھ دوائیاں لے رہے تھے تو اس دوران ان کی سانس کی نالی میں گولی پھنس گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹی بہن کا دو ہفتے قبل انتقال ہوا تھا، چھوٹی بہن کے انتقال کے بعد والد صاحب کی بھی طبیعت خراب ہوگئی، والد 10 دن سےزیرعلاج تھے۔خیال رہے کہ طلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم تھے جبکہ

طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور فلموں میں بھی کام کیا۔طلعت اقبال کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد الرحمٰن میں ہوگی اور تدفین ریسٹ لینڈ قبرستان میں ہوگی۔

Share

About admin401

Check Also

ہجوم میں اکلوتا انسان سری لنکن منیجر کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا

ہجوم میں اکلوتا انسان سری لنکن منیجر کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا اسلام آباد(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com