Home / پاکستان / عمر شریف نے موت سے قبل کیا کہا تھا ؟سب کو ہنسانے والے کی آخری گفتگو نےآج سب کو رولا دیا

عمر شریف نے موت سے قبل کیا کہا تھا ؟سب کو ہنسانے والے کی آخری گفتگو نےآج سب کو رولا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) علاج کی غرض سے امریکہ روانہ ہونے والے پاکستانی کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے جن کی ان کے

اہلخانہ نے بھی تصدیق کردی ، اب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ زندگی کے بعد کے امتحانات کے بارے میں گفتگو

کر رہے ہیں ۔ ان کی گفتگو سن کر اینکر بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔جس میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کو سنا جاسکتا ہے کہ

’ایک بات سے گھبراتا ہوں بس ،وہ ہے قبر، قبر سے گھبراتا ہوں، قبرانسان کا کردار بتاتی ہے،انسان اندر جاتاہے تو کردار بتاتی ہے، پھر پسلیاں پسلیوں میں گھس جاتی ہیں، زبان بول نہیں پاتی، انسان

جواب نہیں دے پاتا، وہ لمحہ خطرناک لمحہ ہے، ہرانسان زندہ ہے اور اسے مرنا ہے، قبر انسان کے اعمال بتاتی ہے، قبرمیں انسان جاتا ہے جب مٹی سے بنے ہیں اور مٹی میں مل گئے، انہی خیالات کے ساتھ زندگی ہے جو لوگوں کو معلوم نہیں ، بتارہاہوں کہ

جو دکھ ررہا ہے ، اسے ٹٹولو، دیکھو، تعلق بناؤتو آدمی کا پتہ چل جائے گا‘۔واضح رہے کہ عمر شریف کی اہلیہ کی بہن عنبرین نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکہ کے سفر کے دوران ہی راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوئی جس وجہ سے انھیں جرمنی میں روک لیا گیا۔ ’وہ وہاں گذشتہ چار دن سے زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا اور بخار تھا۔‘عنبرین کے مطابق انھیں ان کی بہن زرین نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ جیسے طبیعت بہتر ہوگی تو وہ امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے لیکن بہتری نہیں آئی اور وہ سنیچر کی صبح انتقال کر گئے۔یہاں یہ امر بھی قابل ہے کہ عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف بھی گزشتہ برس انتقال کرگئی تھیں، اُن کی بیٹی کے انتقال کا نہیں بتایا گیا تھا، انہیں صرف یہ بتایا کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے۔بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر عمر شریف نے امریکا میں اپنا پروگرام بھی منسوخ کردیا تھا۔

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com