Home / پاکستان / پنشن کا سلسلہ ختم ، ریٹائر ہوتے ہی ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک دے کر ملازمین کو فارغ کریں سرکاری ملازمین کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

پنشن کا سلسلہ ختم ، ریٹائر ہوتے ہی ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک دے کر ملازمین کو فارغ کریں سرکاری ملازمین کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

پنشن کا سلسلہ ختم ، ریٹائر ہوتے ہی ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک دے کر ملازمین کو

فارغ کریں سرکاری ملازمین کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی شرط عائد

کردی،آئی ایم ایف نے شرط رکھی کہ سرکاری ملازمین کوایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کردیں،وزیراعظم کو کھڑے ہونا چاہیے کہ کووڈ

کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ حکومت کے پاس اطلاعات ہیں کہ

بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین احتجاج یا دھرنا دینے کی تیاری میں ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اجلاس ہوچکا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کردیں، سرکاری ملازمین ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک ، پیسا دے کر فارغ کردیں۔ جبکہ آئندہ کیلئے پنشن بالکل ختم کردیں، آئی ایم ایف کی شرائط بڑی عجیب سی ہیں، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے اس معاملے میں خود مداخلت کریں اور اسٹینڈ لیں ۔وزیراعظم بات کریں کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی صورتحال سے معیشت دوچار ہے، لوگ پہلے ہی بڑے مسائل میں ہیں۔ابھی چار پانچ ماہ ٹھہر جائیں اس کے بعد ہم اس پر نظرثانی کرسکتے ہیں، اس لیے موجود ہ حالات میں لوگوں کو نوکریوں سے نہیں نکال سکتے۔ سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی امید ہے کہ معاملہ حل ہوجائے۔ واضح رہے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مالی سپورت پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com