Home / پاکستان / تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی اچانک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی اچانک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی اچانک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ لر لیا گیا ۔ کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں

رات گئے آنے والے زلزلے سے اب تک 20افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ

جاری ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف پایاجا رہا ہے ، انتظامیہ نے عوام کو متاثرہ گھروں میں نہ جانے کا مشورہ دے دیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ آفٹر شاکس کے باعث متاثرہ اور بوسیدہ گھر

زمین بوس ہو سکتے ہیں ، عوام گھروں میں جانے سے گریز کریں اور لاو¿ڈ سپیکرز پر دی جانے والی ہدایت پر عمل کریں ۔ پی ڈی ایم اے کے حوالے سے کہا کہ زلزلے کے مرکز میں 15 کلومیٹر کے دائرے میں مکانات گرے ، مکانات کی چھتیں گرنے سے 300افراد زخمی ہوئے ،زلزلے سے رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئیں ،ہرنائی طور غر کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے

لورالائی ہرنائی شاہرہ بند ہو گئی ، ہرنائی میں زلزلے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ہرنائی میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق دور دراز پہاڑی علاقوں میں زخمی موجود ہو سکتے ہیں ، متاثرین میں فریکچر اور ہیڈ انجری کے زخمی زیادہ ہیں ،سرجری آلات کی فوری فراہمی کیلئے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے ، سرجن ڈاکٹرز کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ رابطہ ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ نے چیئرمین این دی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے ہر طرح کے تعاون کا وعدہ کیا ہے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com