Home / پاکستان / بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی کوشش تھی کی شوکت ترین کو اسحاق ڈار کی جگہ سینٹر منتخب کروا لیا جائے مگر حکومت کی یہ کوشش

ناکام ہو گئی ہے جس پر حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے حکومت نے عمران خان کے قریبی

ساتھی سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ

کیا ہے۔ انہیں جنرل نشست سے سینیٹر کا الیکشن لڑوایا جائے گا۔ اس سلسلے میں سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لے کر ان کی نشست خالی کرائی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لینے کے بعد انہیں وزیر اعظم عمران خان کا

معاون خصوصی بنایا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ شوکت ترین کو اپریل میں وزیر خزانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت چھ ماہ میں رکنِ قومی اسمبلی یا سینیٹ منتخب نہیں ہوسکے جس کے باعث ان کی مدت بطور وزیر خزانہ پوری ہوگئی۔ آج کابینہ ڈویژن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com