Home / پاکستان / بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام کس کے نام پر رکھ دیا؟ یقین کرنا مشکل

بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام کس کے نام پر رکھ دیا؟ یقین کرنا مشکل

بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام کس کے نام پر رکھ دیا؟ یقین کرنا مشکل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو ماں بن گئی ہیں، ان کے ہاں

چند یوم قبل بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔ ان کے بھائی بلاول بھٹو اور ہمشیرہ آصفہ نے خوشی کے اس موقع پر انھیں ڈھیروں دعائیں اور پیار بھرے پیغامات بھیجے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ماموں بننے کی خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سنائی۔بعدازاں بختاور بھٹو نے این آئی سی یو کی بھی تصویر شئیر کی۔انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی جس کے باعث نومولود کو

طبی مسائل کے پیش نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔بختاور بھٹو نے بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا بیٹے کی آمد 8 نومبر

کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کر دیا۔بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے،اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اب سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا ہے ، انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر ایک ٹوئیٹ کی شکل میں کیا۔ بختاور نے ٹوئٹر پر دل کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ” میر حاکم محمود چوہدری” ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ نام میرے ماموں میر اور میرے داد ا حاکم علی زرداری کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com