Home / پاکستان / استعفوں کی لائن لگ گئی۔۔ملک کے اہم ترین عہدے پر فائزایک اور بڑے رہنما نے اچانک استعفیٰ دیدیا

استعفوں کی لائن لگ گئی۔۔ملک کے اہم ترین عہدے پر فائزایک اور بڑے رہنما نے اچانک استعفیٰ دیدیا

استعفوں کی لائن لگ گئی۔۔ملک کے اہم ترین عہدے پر فائز ایک اور بڑے رہنما نے اچانک استعفیٰ دیدیا

پاکستان کے اہم ترین عہدے پر فائز بڑے رہنما نے اچانک استعفیٰ دیدیا ، وجہ کیا بنی ؟ ۔۔۔ اسپیکر

بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی

عبدالقدوس بزنجو نے عہدے سے استعفیٰ ددے دیا ، عبدالقدوس بزنجو نے استعفیٰ سیکریٹری اسمبلی کے حوالے کردیا ہے ، سیکریٹری اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو ارسال کریں گے۔ واضح رہے کہ عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کے

امیدوار ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرچکا ہے جس کے نتیجے میں ناراض ارکان اور اپوزیشن کو بڑی کامیابی ملی ہے اور وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جام کمال کے استعفیٰ دینے

کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی۔ تاہم اب نئے وزیراعلٰی بلوچستان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کے وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں سے دونوں ناموں کی توثیق کروائی جائے گی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان نے جام کمال کے استعفے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جام کمال نے استعفٰی دے کر پارٹی کو بچا لیا ہے۔ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال اب بھی ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے مشاورت جاری رکھیں گے۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com