Home / پاکستان / طلباء کے لئے خوشخبری

طلباء کے لئے خوشخبری

طلباء کے لئے خوشخبری

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے 15 دسمبر سے سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا تھا ۔

صوبائی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ سکول 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رہیں گے،صوبہ بھر میں سرد مقامات پر واقع سکولوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب اور اس کے گردو نواح میں بھی بارش کا امکان ہے، اتوار کو کشمیر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،

مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو سیاحتی مقامات وادی نیلم، باغ، راولاکوٹ، نتھیاگلی، گلیات، ناران کاغان، وادی ہنزہ، گلگت، سکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کی شدت میں کمی آئی ہے، پیر سے دھند کی شدت اور پھیلاؤ میں اضافے کی توقع ہے، رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔

Share

About admin401

Check Also

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com